تیسرا آسیان خاتون قائدین کا لاؤس میں اجلاس

   

وینٹیانے: جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم ’آسیان‘ کے رکن ممالک کے نمائندوں نے جمعہ کو تیسرے آسیان خاتون قائدین کے چوٹی اجلاس میں ملاقات کی تاکہ تعاون کو بڑھانے اور خاتون قائدین اور تمام خواتین کے کردار، صلاحیت اور طاقت کو فروغ دیا جا سکے ۔یہ اجلاس لاؤس کے دارالحکومت وینٹیانے میں منعقد ہوا، جس کا موضوع 2025 کے بعد آسیان کمیونٹی کیلئے نگہداشت کی معیشت کو مضبوط بنانا رہا۔صنفی مساوات کو فروغ دینا اور خواتین کو بااختیار بنانا، آسیان چیرمین شپ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
نیز نگہداشت کی معیشت کو مضبوط بنانا، 2024 میں لاؤس کی آسیان چیئرمین شپ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔خواتین رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس نے ایک اہم علاقائی ایجنڈے کے طور پر بامعاوضہ اور بلا معاوضہ دیکھ بھال کی معیشت میں خواتین اور لڑکیوں کی مدد کرنے کے لیے آسیان کے عزم کا اعادہ کیا۔