تیسرا مرحلہ: گجرات میں 59.51فیصد ووٹنگ

   

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کی تمام 25 لوک سبھا سیٹوں پر منگل کو اوسطاً 59.51فیصد ووٹنگ ہوئی۔ آج الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سب سے زیادہ 72.24 فیصد حلقہ ولساڈ میں اور سب سے کم 49.44 فیصد امریلی میں ہوئی۔ احمد آباد ویسٹ 54.04، آنند 63.96، کچھ 55.05، کھیڑا 59.19، چھوٹا ادے پور 67.78، جوناگڑھ 58.80، داہود 58.66، نوساری، 658، نوساری، 58 51.79، بناسکانٹھا 68.44، باردولی 64.59، بھروچ 68.75 بھاو نگر 52.01، مہیسانہ 59.04، راجکوٹ 59.60، وڈودرا 61.33، ولساد 72.24، سابرکانٹھا 63.04، سریندر نگر 54.77 فیصد ووٹنگ ہوئی۔