تیسرا مرحلہ: 95سیٹوں کیلئے 1351 امیدوار

   

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کی 95سیٹوں کیلئے 1351امیدوار میدان میں ہیں۔تیسرے مرحلے میں ان سیٹوں پر 7 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے منگل کو ایک ریلیز میں کہا کہ پیر کو انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد جملہ 1351 امیدوار رہ گئے ہیں۔ کمیشن نے کہا ہیکہ ان میں مدھیہ پردیش کے بیتول (ایس سی) علاقے سے 8 امیدواروں کے نام شامل ہیں اور گجرات کے سورت حلقے سے ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے۔