تیل منڈی میں اُچھال پر سعودی عرب مسرور

   

دبئی : سعودی عرب کو کورونا وباء کے زیراثر تیل کی عالمی منڈی کو شدید نقصان کے بعد آخرکار تبدیلی اور مثبت پیش رفت کا امکان نظر آرہے ہیں۔ سلطنت کے وزیر توانائی پرنس عبدالعزیز بن سلمان نے اوپیک کے تیل وزراء کی میٹنگ کو بتایا کہ ویکسین کے بارے میں کافی اچھی خبر مل رہی ہے اور ہندوستان و چین کی جانب سے طلب میں اضافہ کے اشارے بھی ہیں۔ اس کے نتیجہ میں مستقبل قریب میں تیل کی عالمی منڈی دوبارہ مستحکم ہوجائے گی۔ مئی سے یومیہ 1.6 بلین بیارل تیل اوپیک نے گلوبل مارکٹ سے ہٹایا ہے۔