تیل کی پیداوار میں کٹوتی کیلئے تاریخی معاہدہ

   

لاہور ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس کی زیرقیادت اوپیک اور آئیل پیدا کرنے والی دیگر ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ 9.7 ملین بیارل کٹوتی کرنے کے تاریخی معاہدہ کو قطعیت دے دی ہے تاکہ کوروناوائرس کی وباء کے باعث تیل کی مانگ میں کمی سے توانائی مارکٹ کو مستحکم کیا جاسکے۔ تیل کی پیداوار میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر کٹوتی کی جارہی ہے۔ اس معاہدہ سے سعودی عرب اور روس کے درمیان قیمتوں کی جنگ کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔