حیدرآباد ۔7۔فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں تین ایم ایل سی نشستوں کے چناؤ کے لئے پرچہ نامزدگی کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کے مطابق نلگنڈہ ٹیچرس نشست کیلئے 16 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ کریم نگر گریجویٹ ایم ایل سی نشست کیلئے 36 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئے ۔ کریم نگر ٹیچرس نشست کیلئے چار نامزدگیاں داخل ہوئی ہیں۔ پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ 10 فروری ہے جبکہ 13 فروری تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ رائے دہی 27 فروری کو ہوگی اور 3 مارچ کو رائے شماری اور نتائج کا اعلان کیا جائیگا ۔1