تین سے زائد بچے پیدا نہ کرنے کی تجویز کی حمایت: رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن

,

   

مرادآباد: رکن پارلیمنٹ مرادآباد ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مرکزی حکومت اس اس فیصلہ کی تائید کی ہے جس میں سرکار کے تین بچوں سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کے خلاف قانون بنائے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔رکن پارلیمنٹ ٹی ایس حسن اپنی رہائش گاہ واقع فیض گنج میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 3بچوں سے زیادہ بچے پیدانہ کرنے پر سرکا ر کے ذریعہ جو تجویز پیش کی جارہی ہے اس کی وہ حمایت و تائیدکرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ مالی اعتبار سے بہتر ہیں ان کو اس قانون سے باہر رکھا جائے او رجو لوگ تنگدست ہیں انہیں تین بچوں سے زیادہ پیدا کرنے پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ڈاکٹر حسن نے کہا کہ غریب لوگوں کو واقعی تین سے زیادہ بچے پید ا کرنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ غربت کے سبب وہ لوگ نہ تو بچوں کی صحت کا خیال رکھ پاتے ہیں اور نہ ہی تعلیم و تربیت بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔