تین طلاق پر مودی بولے”مسلمان بیٹیوں کے ساتھ سنگین ناانصافی“۔ یکساں سیو ل کوڈ کی وکالت

,

   

انہوں نے کہاکہ ”بی جے پی نے یہ فیصلہ کیاہے کہ وہ خوشامد اور ووٹ بینک کی سیاست کا راستہ نہیں اپنائے گی“۔
بھوپال۔ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے فیصلہ کیاہے کہ وہ خوشامد اور ووٹ بینک کی سیاست کا راستہ نہیں اپنائے گی۔

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں اپنے دورے کے دوران مودی ملک بھر سے منتخب بی جے پی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے جنہوں نے پارٹی کی ”میرا بوتھ سب سے مضبوط“مہم کے تحت اپنے بوتھوں کو بااختیار بنانے میں موثر تعاون کیاہے۔


مودی نے کہاکہ پارٹی کارکنان سب سے بڑی طاقت ہیں او رمزیدکہاکہ مدھیہ پردیش نے بی جے پی کودنیاکی بڑی پارٹی بنانے میں اہم رول ادا کیاہے۔

وزیراعظم مودی نے بی جے پی کارکنوں سے کہاکہ ”ہم ائیر کنڈیشن دفتر میں نہیں بیٹھتے اور احکامات جاری نہیں کرتے ہیں ’ہم لوگوں کے ساتھ رہنے میں سخت موسم کا مقابلہ کرتے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”بی جے پی نے یہ فیصلہ کیاہے کہ وہ خوشامد اور ووٹ بینک کی سیاست کا راستہ نہیں اپنائے گی“۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ جولوگ تین طلاق کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے مسلم بیٹیوں کے ساتھ سخت ناانصافی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے گاؤں کی ترقی ضروری ہے۔