تین عادی سارقین گرفتار

   

حیدرآباد۔ کارخانہ پولیس نے تین عادی سارقین کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر کارخانہ پولیس مدھوکر سوامی نے بتایا کہ 21 سالہ ہریش ،20 سالہ سمن، 20 سالہ ارجن ساکنان کاکہ گوڑہ کارخانہ علاقہ کے ساکن تھے ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 5 موٹر سیکلیں اور ایک لاکھ روپئے مالیتی سگریٹس کو ضبط کرلیا۔ جن کی جملہ مالیت 5 لاکھ بتائی گئی ہے ۔ ان سارقوں نے الوال، جواہر نگر، ملکاجگیری ، گوپال پیٹ اور مارکٹ پولیس اسٹیشن حدود میں وارداتیں انجام دی تھی اور ایک پان کی دوکان میں بھی سرقہ کیا تھا۔