حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے تین ملازمتوں کی جائیدادوں پر تقررات کرنے کیلئے تحریری امتحانات کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ 15 اور 16 مارچ کو وٹینری اسسٹنٹ سرجن جائیدادوں 4 اپریل کو ہارٹیکلچر آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے بتایا کہ آن لائن میں ہی ان جائیدادوں کیلئے تحریری امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ 185 وٹینری اسسٹنٹ سرجن جائیدادوں 22 ہارٹیکلچر آفیسرس کی جائیدادوں اور 13 اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے ماضی میں نوٹیفکیشن جاری کئے گئے تھے ۔ ن