نئی دہلی۔ذرائع کے مطابق مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل کا اعلان ممکن ہے کہ 22نومبر کے روز ممبئی میں کیاجائے گا۔قطعی معاہدہ 6جن پتھ میں کانگریس‘ نیشنلسٹ کانگریس اور شیو سینا کے درمیان میں ہوگیا ہے‘ جہاں پر شرد پوار کی رہائش ہے‘ جو محض سونیا گاندھی کے گھر سے 100میٹر کے فاصلے پر ہے‘ اس سے قبل چہارشنبہ کے روز اس ضمن میں کئی دور کی بات چیت کا سلسلہ جاری رہا تھا۔
مذکورہ کانگریس اور این سی پی جس نے اقل ترین مشترکہ پروگرام(سی ایم پی) پر اتحادی حکومت کی مہارشٹرا تشکیل میں کئی دور کی بات چیت کی ہے‘ اب ان کا کہنا ہے کہ تین پارٹیوں کے بغیر کوئی حکومت تشکیل نہیں دے سکتا ہے۔
پوار کے گھر پر تین گھنٹوں تک چلی میٹنگ میں کانگریس کے سینئر لیڈران احمد پٹیل‘ جئے رام رمیش‘ ملکاراجن کھڑگے‘ کے سی وینوگوپال‘ سابق چیف منسٹر مہارشٹرا پرتھوی راج چوہان اور بالا صاحب تھروٹ نے شرکت کی تھی۔
میٹنگ کے بعد این سی پی ترجمان نواب ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”ہم حکومت کی تشکیل کی کوشش کررہے ہیں جس کے وجہہ سے ہم تبادلے خیال میں مصروف ہیں۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک حکومت تین پارٹیوں کے بغیر ریاست میں تشکیل نہیں پاسکتی ہے“۔
پریس کانفرنس میں موجود چوہان نے کہاکہ ”ریاست کی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کے مقصد سے ہم نے میٹنگ کی ہے“۔ مذکورہ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ نومبر12سے جہاں پر صدر راج نافذ کردیا گیا ہے اس مہارشٹرا میں الائنس کی تشکیل کے مختلف زایوں کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔
جب پوچھا گیا کہ شیوسینا کے ساتھ حکومت کی تشکیل کے لئے کوئی فارمولہ تیار کیاگیا ہے تو چوہان نے کہاکہ ”ایک مثبت انداز میں کئی زایوں پر ہم بات کررہے ہیں“۔
این سی پی کی جانب سے پوار اور ملک کے علاوہ اجلاس میں شرکت کرنے والے سینئر پارٹی لیڈر سوپریہ سولے اور اجیت پوار کے علاوہ دیگر شامل تھے۔