تین گھنٹے نیند کی کمی سے مودی چڑچڑے ہوگئے

   

وزیراعظم کی صحت ٹھیک رہنا ضروری، کجریوال کا طنز
دہلی: دہلی کے چیف منسٹراروند کجریوال نے نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان پوسٹرس کے مسئلہ پرجاری تنازعہ کے درمیان نریندر مودی پر جم کر تنقید کی۔ دہلی کے چیف منسٹر نے ’مودی ہٹاو۔دیش بچاو‘ پروگرام میں کہا کہ مودی جی نے پورے ملک میں بدعنوانوں کو چن چن کر اکٹھا کیا ہے، انھوں نے وزیراعظم کی نیند پر طنز کرتے ہوئے کہا، کیا ہمارے عظیم ملک کے وزیر اعظم کی صحت ٹھیک ہے؟ کجریوال نے کہا لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم صرف تین گھنٹے سوتے ہیں اوریہ خدائی طاقت ہے جو انھیں حاصل ہوئی ہے، چیف منسٹر نے کہا یہ خدائی طاقت نہیں بلکہ نیند کی بیماری ہے۔ انہیں ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے کیونکہ نیند نہ آنے پروہ سارا دن چڑچڑے رہتے ہیں اور جیل میں ڈالنے کا سوچتے ہیں… وزیراعظم صحتمند ہوں گے تو ملک محفوظ رہے گا۔