تیواری نے اگزٹ پولس مسترد کردیے بی جے پی کی کامیابی کا دعویٰ

   

نئی دہلی ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی کے سربراہ منوج تیواری نے اسمبلی چناؤ میں عام آدمی پارٹی کی زبردست کامیابی کا امکان ظاہر کرنے والے اگزٹ پولس کو جرات مندی سے مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی اس دارالحکومت شہر میں حکومت تشکیل دے گی اور 48 نشستیں جیتے گی ۔ آج پولنگ کے اختتام پر اگزٹ پولس سامنے آئے اور تقریبا تمام نے عام آدمی پارٹی کی کامیابی ظاہر کی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اگزٹ پولس کے تناظر میں بی جے پی کے تمام 7 لوک سبھا ایم پیز اور دیگر قائدین کے ساتھ میٹنگ منعقد کررہے ہیں۔ تیواری نے ٹوئیٹ کیا کہ تمام اگزٹ پولس ناکام ہوجائیں گے اور اپنے ناقدین کو ٹوئیٹس کرنے میں اپنی توانائی ضائع نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ ۔