تیونس کے قرب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،5 ہلاک ،متعدد لا پتہ

   

تونیس : تیونس کے قریب کھلے سمندر میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 28 لا پتہ ہو گئے۔ خبر کے مطابق، اٹلی جانے کیلئے تارکین وطن کی ایک کشتی تیونس کے قریب ڈوب گئی جس میں 5 افریقی تارکین وطن ہلاک اور 28 لا پتہ ہو گئے البتہ کشتی پر کتنیلوگ سوار تھے ان کی صحیح تعداد کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔ تیونسی فورم برائے سماجی و اقتصادی حقوق کے نمائندہ رمضان بن عمر نے بتایا ہے کہ ہمارے کوسٹ گارڈز نے صفاقس شہر کے قریب کھلے سمندر میں بھی ڈوبتی کشتی پر سوار 5 تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔