تیوہاروں اور شادیوں کے سیزن میں کلاشا فائن جیویلز کے نئے ڈیزائنر زیورات کی پیشکش

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کلاشا فائن جیویلز تیوہاروں اور شادی کے سیزن میں اپنے لاثانی برانڈ کے نئے ڈیزائنر زیورات کا ذخیرہ پیش کررہا ہے ۔ جنوری 2019 سے یہ تمام عصری بوٹیک اسٹورس پر دستیاب ہے ۔ ڈائرکٹر کلاشا فائن جیویلز ابھیشیک چندا نے نیا ذخیرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے گاہکوں کو ہمیشہ انوکھے اور اختراعی زیور پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے برانڈ کا معیار برقرار رکھتے ہیں ۔ ان میں طلائی اور جڑاوی زیورات شامل ہیں جو ماڈرن خاتون کے ذوق سے مطابق رکھتے ہیں ۔ ان میں روزمرہ کے استعمال سے لے کر تیوہاروں پر استعمال کے زیور بھی شامل ہیں ۔۔