ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ نئی تصویر وائرل

,

   

دبئی۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شائع کی ہے جو جلد ہی وائرل ہوگئی۔ثانیہ مرزا اکثر اوقات اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اْن کے اور شعیب ملک کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اب اپنے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اور اذہان ملک نے تقریباً ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ایک جیسے ہی جوتے بھی پہنے ہوئے ہیں۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اس تصویر پر خود سے اور اپنے بیٹے سے متعلق ایک خوبصورت جملہ لکھا گیا ہے جو کہ ہر مصروف رہنے والی ماں کے دل کو چھو رہا ہے۔ثانیہ مرزا کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ جیت رہی ہیں۔