ثانیہ مرزا کے فارم ہاوز میں بچھڑے کے شکارکا راجہ سنگھ نے لگایاالزام

,

   

واقعہ کے وقت ثانیہ مرزا کی موجودگی کا بھی راجہ سنگھ نے کیادعوی
حیدرآباد۔ریاست تلنگانہ کے واحد اور سب سے متنازعہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے چہارشنبہ کے روز الزام لگایاکہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اس وقت موجودتھیں جب وقار آباد میں دماگوڑم ریزو فارسٹ علاقہ میں پانچ دن قبل ایک بچھڑے کا شکار کیاگیاتھا۔

انڈین ایکسپرس کی خبر کے بموجب راجہ سنگھ نے دعوی کیاہے کہ جہاں سے مردہ بچھڑاملا اس کے قریب میں ثانیہ مرزاکا فارم ہاوز ہے۔انہوں نے دعوی کیاہے کہ مقامی لوگوں کی اطلاعا ت کے بموجب بچھڑے کو گولی ثانیہ کے واچ مین عمر نے ماری ہے اور واقعہ کے وقت

ثانیہ مرزا بھی موجود تھیں۔
راجہ سنگھ نے تحقیقات کی مانگ کی ہے
مذکورہ گوشہ محل کے رکن اسمبلی نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیاہے کہ ”مقدس گائے“ کو مارنے والوں کے خلاف قتل کامقدمہ درجکرکے اور اس میں ثانیہ کے رول کی جانچ کرے۔

وقار اباد کے پودور منڈل کے دماگوڑم میں 23اکٹوبر کے روز گولیو ں کے ضربات لگے ایک مردہ بچھڑا بھینس کے ساتھ ملا تھا۔ مذکورہ پولیس کو ایک فارم ہاوز کے واچ مین پر شبہ ہے او راس کو گرفتارکرلیاگیاہے۔

ثانیہ مرزا ور ان کی فیملی کو جنگلی جانوروں کے شکار کا شوق کی بات کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہاکہ”گاؤں والوں نے کہاکہ اکثر ثانیہ اپنے دوبئی اور سعودی عربیہ کے رشتہ داروں کے ساتھ فارم ہاوز آتی رہی ہیں۔ فارم ہاوز میں ایک مور کے مرنے کی مثال بھی موجود ہے مگر وہ سرخیوں میں نہیں آیاہے“

https://www.youtube.com/watch?v=2Qv2suFFDCs&feature=emb_title

ثانیہ مرزا نے الزامات کومسترد کیا
ریڈیف رپورٹ کے بموجب ثانیہ نے آخر کار چہارشنبہ کی رات راجہ سنگھ کی جانب سے ان پرلگائے گئے الزامات کو مسترد کردیاہے۔

ان کا بیان کچھ اس طرح ہے کہ”ذاتی مفادات کے مقصد سے میڈیا کے ایک حصہ میں ضلع وقار آباد ک پرگی میں ایک گائے کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی جھوٹی او رمن گھڑت نیوزپھیلائی جارہی ہے جو ایک فارم ہاوز پر پیش آیاواقعہ ہے او رمبینہ طور سے اس فارم ہاوز کو مجھ سے منسوب کیاجارہا ہے۔

میں ایسی من گھڑت اور جھوٹی کہانیو ں پر کوئی ردعمل پیش نہیں کرتی ہوں مگر وضاحت کے لئے یہ بیان جاری کردیاہے“۔

ثانیہ نے زوردیکر کہاکہ”میرا پرگی میں کوئی فارم ہاوز نہیں ہے۔ میرے ملازم کے طور پر جس کوپیش کیاجارہا ہے اس نام کاکوئی ملازم میرے پاس نہیں ہے۔ سب سے آخر میں اکٹوبر سے میں ملک کے باہر ہوں“۔

انہوں نے کہاکہ ”میں امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں اسطرح کی من گھڑت کہانی کو یہاں پر ختم کردیاجائے مستقبل میں اس کے من گھڑت کہانیوں کو مجھ سے منسوب نہ کیاجائے“