ثقافتی ورثہ کا عالمی دن ، بھجن لال کی نیک خواہشات

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے ثقافتی ورثہ کے عالمی دن پر ریاست کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اس موقع پر مسٹر شرما نے کہا کہ راجستھان ملک کی ایک ایسی ریاست ہے جو اپنے مالا مال ثقافتی اور تاریخی ورثے کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم سب کو اپنے ورثے کو بچانے کا عہد کرنا چاہیے ۔