جئے باپو، جئے بھیم اور جئے سمویدھان مہم کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی‘ انیل کمار یادو اور طاہر بن حمدان کی شمولیت

   

حیدرآباد 9 مارچ (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے تلنگانہ میں جئے باپو، جئے بھیم اور جئے سمویدھان ابھیان کی کامیابی کے لئے ریاستی سطح کی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی انچارج میناکشی نٹراجن کی منظوری سے کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا جو 6 ارکان پر مشتمل ہے۔ کمیٹی میں اے آئی سی سی سکریٹری سی ایچ ومشی چند ریڈی، اے آئی سی سی سکریٹری ایس سمپت کمار، رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو، صدرنشین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان، ٹی بلیا نائک اور شریمتی ونیلا غدر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ملک بھر میں جئے باپو ۔ جئے بھیم ۔ جئے سمویدھان ابھیان کا فیصلہ کیا ہے۔ کوآرڈی نیشن کمیٹی مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے پروگراموں کو قطعیت دے گی۔ 1