جئے شنکربھوپال پلی ضلع میں شیرکی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآباد 28اگست(یواین آئی) جئے شنکربھوپال پلی ضلع میں شیرکی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔بعض افراد نے رات میں اس کی نقل وحرکت کو کیمرہ میں قید کیا اور کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔ عہدیدار وہاں پہنچے اور شیر کے پنجوں کے نشانات کا معائنہ کیا جو قریبی کھیت میں پائے گئے ۔ حکام نے تصدیق کی کہ یہ پنجوں کے نشان شیر کے ہیں۔انہوں نے مقامی افراد سے خواہش کی کہ وہ چوکس رہیں اورکسی صورت جنگل میں نہ جائیں۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ضلع کے پالی میلامنڈل کے کستاپورجنگلاتی علاقہ میں رہنے والوں میں خوف پایاجاتا ہے ۔