جائزہ لینے کے کچھ ہفتوں کے بعد ہی جو بائیڈن نے سیریا پر کرائی بمباری

,

   

اپنے انتخاب کے کچھ ہفتوں کے اندر ہی جو بائیڈن انتظامیہ نے رائٹرس کے بموجب ایسٹرن سیریا میں ایران کی حمایت والے دہشت گروپس کے خلاف فضائی حملے انجام دئے ہیں


مذکورہ بائیڈن انتظامیہ کا دعو ی ہے کہ سیریا میں ان تنصیبات پر بمباری کی گئی ہے جو مبینہ طورپر ایران کی حمایت والے اتحادی افواج سے متعلق ہیں اور یہ حملہ عراق میں امریکی اہداف پر ”ر اکٹ“ حملوں کے جواب میں کیاگیاہے


سیریا کے اپنے سرکاری اخباریہ ٹیلی ویثرن نے دعوی کیاکہ سیریائی عراقی سرحد کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ علاقے کے ایک اسپتال کے طبی اورغیر مصدقہ ذرائع کے حوالے سے اخباریہ ٹی وی نے کہاکہ تمام سات لوگ مارے گئے ہیں۔آزادانہ طور پر ان اموات کی کوئی تصدیق اب تک نہیں ہوئی ہے۔


پینٹگان کے ایک ترجمان جان کیربی نے ایک بیان میں کہاکہ”صدر (جو) بائیڈن کی ہدایت پر امریکی فوجی دستوں نے اس شام کی ابتدائی ساعتوں میں ایسٹرن سیریا میں ایران کی حمایت والے دہشت گروپس کے خلاف فضائی حملے انجام دئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ”صدر بائیڈن امریکی اور اتحادی جوانوں کی حفاظت کے لئے کاروائی کریں گے۔

اسی وقت میں ہم نے یہ کام سونچ سمجھ کے انداز کیا ہے تاکہ ایسٹرن سیریا اور عراق دونوں میں مجموعی طور پر حالات کومعمول پرلاسکیں“۔

دنیابھر سے لوگ ٹوئٹر پر بائیڈن کی سیریا پر بمباری پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں جس میں 17لوگ مارے گئے ہیں۔ مشہور ہندوستانی اداکارہ کنگاناراناؤت نے ٹوئٹ کیاکہ ”غیرملکی علاقوں سے ٹرمپ نے امریکی دوستوں کو واپس بلایالیاتھا‘ ان کی بات مشہور ہے وہ کہتے تھا کہ مذکورہ دنیا میں اخلاقی پولیس کا امریکہ کو کوئی حق نہیں ہے۔

کمیونسٹوں کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی ٹرمپ کی آواز کو قتل کردیاگیااور اب وہ خون کے لئے باہر ائے ہیں‘ ایران پر ہنسے مگر بہت جلد تمہاری باری“

لاورین اسپائسر نے ٹوئٹ کیاکہ ”جو بائیڈن یہاں پر بمباری کررہے ہیں وہیں رپبلکن کو نسل پرست بلاتے ہیں“

ایک او رصارف ایلجا جے ماگنیر نے ٹوئٹ کیاکہ”عراقی اور سریائی سرحد پر موجود عراق اور سیریائی فوج امریکہ کے مقبوضہ دستوں کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ امریکہ کے غیر قانونی اڈوں کے خلاف راکٹوں کے حملہ میں ان کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کیونکہ وہ سینکڑوں میل دور ہیں۔ کس طرح جو بائیڈن ان اموات کو حق بجانب قراردیں گے“

ناقدین نے استفسار کیاکہ ڈونالڈ ٹرمہ کے دور میں غیر ملکوں میں امریکیوں پر اس طرح کے حملے کیوں نہیں ہوئے ہیں‘ کیونکہ صدر نے ا س سازش کی طرف اشارہ کیاہے جس میں ڈیموکریٹس پہلے بھی اس طرح کے حملوں کے لئے مورد الزام ٹہرائے گئے ہیں