حیدرآباد : /10 ستمبر (سیاست نیوز) ایک خاتون نے کمسن بچے کیلئے شوہر کی آخری رسومات کو رکوادیا ۔ شوہر کی جائیداد میں بیٹے کو حصہ کے مطالبہ پر خاتون نے اقدام کیا ۔ ایک سال سے شوہر سے علحدہ زندگی بسر کرنے والی خاتون عین وقت بیٹے کے ساتھ پہنچ گئی اور آخری رسومات میں رکاوٹ پیدا کی ۔ ضلع پدا پلی ولچارم موضع میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ سندھیہ نامی خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ شمشان گھاٹ پہنچی ۔ سندھیہ اور سنیل کی شادی ہوئی تھی اور ان کا بیٹا ہے ۔ ایک سال سے وہ ایک دوسرے سے الگ رہنے لگے تھے ۔ خرابی صحت کی وجہ سے سنیل کی موت ہوئی تھی اور اس بات کی اطلاع پر سندھیہ اپنے بیٹے کے ساتھ پہنچی ۔ ع