حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) حسین ساگر میں آج رات دو کشتیوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پلازا نکلس روڈپربھارت ماتامہا آرتی پروگرام کے حصہ کے طور پرپٹاخوں کی وجہ سے حسین ساگر میں دو کشتیوں میں آگ لگی۔ آگ ایک کشتی سے دوسری کشتی تک پھیل گئی اور دونوں کشتیوں کو بھاری نقصان ہوا۔ اس حادثہ میں 15افراد کرشماتی طور پر محفوظ رہے۔یوم جمہوریہ کے موقع پر حسین ساگر کے قریب عوام کی کثیر تعداد موجود تھی لیکن آگ ہجوم تک نہیں پہنچی۔ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے اس بات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ ش