جادھو سے متعلق آرڈیننس میں چار ماہ کی توسیع

   

اسلام آباد: پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس آرڈیننس میں چار ماہ کی توسیع کردی ہے جس کے ذریعہ سزائے موت والے ہندوستانی قیدی کلبھوشن جادھو کو اپنی سزاء دہی کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کی اجازت ہے جیسا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف گنجائش فراہم کرتی ہے۔ یہ آرڈیننس ماہ مئی میں جاری کیا گیا تھا اور 17 ستمبر کو ختم ہوجائے گا لیکن گذشتہ روز قومی اسمبلی نے ندائی ووٹ کے ذریعہ اس میں توسیع کردی۔