جارڈ کوشنرکا امارات میں امریکی ایئر بیس کا دورہ

   

ابوظہبی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے سینیئر مشیر جارڈ کوشنرنے متحدہ عرب امارات میں قائم امریکہ کے ایک بڑے فضائی اڈے کا دورہ کیا۔ وہ پیر کو اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز کے ذریعے ابوظہبی پہنچے تھے۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے بعد اسے امریکہ سے ایف پینتیس جنگی طیارے اور مزید فوجی ساز و سامان خرید لینے کی توقع ہے۔ اس موقع پر امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے کہا کہ عرب امارت اور اسرائیل کے تعلقات قائم ہونے سے سکیورٹی تعاون مزید بڑھے گا۔