جالندھر: کاؤنٹر انٹلیجنس جالندھر نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ببر خالصہ انٹرنیشنل کے حمایت یافتہ دہشت گرد ماڈیول کے تین ارکان کو گرفتار کرکے پنجاب میں قتل کے ایک اور بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے ۔پولیس ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعہ کو کہا کہ گرفتار مجرموں کی شناخت جگروپ سنگھ عرف جگا، سکھجیت سنگھ عرف سکھا اور نوپریت سنگھ عرف نو کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چار جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ یہ ماڈیول امریکہ میں مقیم گینگسٹر گرپریت سنگھ عرف گوپی نواشہریا چلا رہا تھا۔
، جو پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہرویندر سنگھ رندا کا قریبی ساتھی ہے ۔ ان کے ساتھ ہی اس کا ساتھی لاڈی باکاپوریا بھی شامل ہیں، جو اس وقت یونان میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایس ایس او سی امرتسر میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے ۔برآمد ہوئے اسلحے میں ایک گلاک پستول 9 ایم ایم، ایک میگزین اور 6 کارتوس، ایک پستول اسٹارم (بیریٹا) 30 بور، ایک میگزین اور 4 گولیاں، ایک دیسی 30 بور پستول، ایک میگزین اور چار کارتوس اور ایک دیسی 32 بور پستول اور ایک میگزین 8 کارتوس شامل ہیں۔