جامعہ اسلامیہ کے 12 طلبہ کو پرائم منسٹر ریسرچ فیلوشپ ملی

   

نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 12 اسکالرز کو لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ (پی ایم آر ایف) دی گئی ہے، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے دوگنا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے اس بار فیلو شپس کی تعداد میں اضافے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ایک بہترین کارکردگی کا مظہر ہے اور اپنے طلبہ کو بلندیوں تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرتی ہے۔