جامعہ ملیہ احتجاج پر ٹوئنکل کھنہ کا ردعمل

,

   

٭ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے بیچ ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ وہ سیکولر ہندوستان کے ساتھ کھڑی ہیں جہاں ناراضگی اور پرامن احتجاج ہمارا دستوری حق ہے۔ ایک پچھلا پوسٹ شیر کرتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ نے انسٹاگرام پرلکھا ہیکہ طلباء کی آواز کو دباتے ہوئے ہم اندھیرے کی طرف مزید بڑھ رہے ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ کا یہ انسٹاگرام پیام ان کے شوہر و بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی جانب سے احتجاجیوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو پسند کرتے ہوئے ٹوئیٹ کرنے اور غلطی سے ایسا کرنے کی وضاحت کے بعد آیا ہے۔