نئی دہلی ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر دہلی پولیس کے ظلم اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنے جذبات و احساسات کے اظہار کے طور پر جمعرات کو اسٹوڈنٹس کے بشمول مسلمانوں نے جامعہ کے باہر نماز اداکی۔ اس موقع کی زیادہ متاثرکن بات یہ ہے کہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے ادائیگی نماز کے وقت انسانی زنجیر کے ذریعے حفاظتی گھیرا بنائے رکھا۔ اس کا ویڈیو وائرل ہوا ہے اور نہ صرف مسلم برادری بلکہ دیگر ابنائے وطن کو بھی مودی حکومت کے نہایت غلط اقدام پر جوش دلا رہا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نیا قانون مرکزی حکومت پر بھاری پڑگیا کیونکہ پورا ملک سراپا احتجاج بن چکا ہے۔