جامعہ نظامیہ میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر میں وقفہ وقفہ سے بم کی جھوٹی افواہ کے ذریعہ خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔ چارمینار کو بم سے اڑانے کی جھوٹی اطلاع کے بعد اب جنوبی ہند کی معروف اسلامی درس گاہ جامعہ نظامیہ میں بم رکھے جانے کی اطلاع دی گئی ۔ اس کے بعد پولیس نے پرانے شہر میں سخت چوکسی اختیار کرلی اور بم اسکواڈ کو طلب کرکے سارے علاقہ اور جامعہ کے احاطہ میں ایک گھنٹے تلاشی کے بعد چین کی سانس لی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو ایک اجنبی نے فون پر اطلاع دی تھی ۔ پولیس جھوٹی اطلاع دینے والے کو تلاش کررہی ہے ۔ آج پرانے شہر میں جگہ جگہ تلاشی مہم کا اچانک آغاز کردیا گیا تھا اور ہر چوراہے پر بھاری جمعیت اور تلاشی سے عوام میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ تاہم پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عام حالات میں لی گئی تلاشی تھی اور پولیس کی جانب سے چوکسی جاری ہے ۔ع