جامع مسجد چنتل ورنگل میں بلدی صفائی کرمچاریوں کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

   

ورنگل ۔جماعت اسلامی ہند قلعہ ورنگل یونٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد چنتل میں بلدیہ سے تعلق رکھنے والے کرمچاریوں کے لئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی نگرانی امیر مقامی سید اظہر الدین نے کی ۔ڈاکٹر ضیاء الدین ایم ڈی اور ڈاکٹر نازنین فردوس ایم ڈی نے بلدی کرمچاریوں کی مختلف امراض سے متعلق طبی معائنہ کیا ۔اس مفت طبی کیمپ سے تقریبا 50سے زائد ملازمین نے استفادہ کیا ۔اس موقع پر مقامی امیرجماعت اسلامی ہند سید اظہرالدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تمام لوگ صحت مند رہنے پر ہی ایک بہتر اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے رسول ؐ کا یہ پیغام تھا کہ عوام کی خدمت کریں چاہے وہ کسی مذہب یا کسی طبقہ سے تعلق رکھتا ہو ۔ اسی ضمن میں چنتل میں یہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ابتداء میں مہلک مرض کا پتہ چل جاتا ہے تو ذیادہ تر کا علاج بہ آسانی کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صفائی کرمچاریوں نے کوویڈ حالات کے وقت اپنی صحت کا خیال کئے بغیر ہی خصوصی جذبہ کے تحت اپنے فرائض کو انجام دیا ۔اس موقع پر بلدیہ کے تمام ملازمین نے جماعت اسلامی قلعہ ورنگل یونٹ کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور صفائی کرمچاریوں کے لئے مسجد میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ستائش کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالعظیم خان رکن نے سیرت ؐ کے عنوان پر بزبان تلگو تقریر کی ۔اس پروگرا م میں صدر جامعہ مسجد چنتل محمد عبدالسبحان ،محمد رشید معاون امیر مقامی ،محمد آصف ایس آئی او چنتل، بلدیہ جوان پولہ رمیش کے علاوہ اور دیگر موجود تھے۔