ٹوکیو: جاپان کے اوساکا میں چہارشنبہ کے روزایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر ہلاک اور ایک کی حالت نازک ہے ۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔چہارشنبہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:20 بجے کے قریب ہیگاشیناری وارڈ کے رہائشی نے ایمرجنسی خدمات کو ایک عمارت سے دھواں نکلنے کی اطلاع دی۔نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا کہ آگ تین منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر لگی۔ فائر فائٹرز نے تین افراد کو بچا کر اسپتال پہنچایا تاہم دو کی موت ہو گئی جبکہ ایک بیہوش اور تشویشناک حالت میں ہے ۔حکام متاثرین کی شناخت کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آگ اوساکا لوپ لائن پر جے آر تمازوکوری اسٹیشن کے شمال مشرق میں تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ایک گنجان آباد رہائشی علاقے میں لگی۔ آگ کے شعلے پڑوسی گھر میں بھی پھیل گئے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔