جاپانی کمپنی نے تلنگانہ میں 450 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا

   


800 افراد کو روزگار حاصل ہوگا ۔ کے ٹی آر کی موجودگی میں یادداشت مفاہمت پر دستخط
حیدرآباد 13 دسمبر ( سیاست نیوز ) : جاپانی مینوفیکچرنگ کمپنی DAIFUKU نے تلنگانہ میں 450 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونٹ کے قیام سے 800 سے زائد افراد کو روزگار حاصل ہوگا ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر کی موجودگی میں DAIFUKU انڈیا سے معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔ حیدرآباد کے چندنا ویلی میں اس کمپنی کا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم ہوگا ۔ یہ کمپنی آٹو میٹیڈ اسٹوریج سسٹمس ، کنوینرس کے بشمول آٹو میٹک اسٹارٹرس جیسے آلہ تیار کرے گی ۔ 2 لاکھ مربع فیٹ سے زیادہ رقبہ پر جدید ترین صنعت قائم کی جائیگی ۔ پہلے مرحلے کی توسیع کیلئے 200 کروڑ روپئے کی منصوبہ بند سرمایہ کاری کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی ہے ۔ آئندہ 18 ماہ میںنئی صنعت کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر خطاب میںوزیر آئی ٹی و صنعت نے کہا کہ کورونا بحران کے بعد ریاست میں اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو دیکھ کر انہیں خوشی ہورہی ہے ۔ حیدرآباد میں کئی مینوفیکچرنگ یونٹس سرمایہ کاری کرنے آگے آرہی ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ جاپان بہترین ٹکنالوجی کے استعمال کیلئے شہرت رکھتا ہے ۔ دنڈو میلارم میں بڑا صنعتی پارک قائم کیا جارہا ہے ۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر سرینواس گریمیلہ نے کہا کہ وہ ہندوستان میں اپنی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ میں تیزی پیدا کرینگے ۔ عوام کی ضروریات کے مطابق مصنوعات کی تیاری پر زیادہ توجہ دیں گے ۔ انہوں نے کے ٹی آر کو تلنگانہ کا برانڈ ایمبسیڈر قرار دیتے ہوئے ان کی زبردست ستائش کی ۔ ن