جاپان میں سکیورٹی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پرفرینڈلی فائرنگ کا انوکھا واقعہ

   

ٹوکیو : جاپان میں چہارشنبہ کے روز ایک فوجی اڈہ پر اس وقت افراتفری پھیل گئی جب ایک فوجی نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی، جس سے دو فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔مشتبہ شخص سیلف ڈیفنس فورسز کا ایک رکن تھا جسے وسطی گیفو پریفیکچر میں ایک فوجی شوٹنگ رینج سے گرفتار کیا گیا ہے۔یہ بھی پتہ چلا کہ وہ جوان ہے، اور اس کی عمر صرف 18 سال ہے۔جاپان میں فائرنگ کے واقعات انتہائی کم ہیں جہاں بندوق کی ملکیت کو سختی سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ کسی کو بندوق کی ملکیت کیلئے سخت شرائط سے گذرنا پڑتا ہے۔لیکن گذشتہ جولائی (2022) میں سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل سے ملک دنگ رہ گیا جب وہ مغربی نارا کے علاقے میں ایک انتخابی ریلی میں تقریر کر رہے تھے کہ ہجوم میں سے ایک بندوق بردار نے انہیں گولی مار دی۔بعد میں، مجرم نے اعتراف کیا کہ اسے ایک مخصوص تنظیم کے خلاف رنجش تھی اور اسے یقین تھا کہ آبے اس سے وابستہ تھے۔اس جرم نے ملک میں سیاست دانوں کے تحفظ کے بارے میں بالعموم اور بالخصوص وزرائے اعظم اور وزراء کے بارے میں ایک بحث کا آغاز کر دیا۔
مالی میں سڑک حادثہ ، 15 ہلاک
بماکو: مالی کے دارالحکومت باماکو کو 230 کلومیٹر شمال میں واقع سیگو شہر سے ملانے والی قومی سڑک پر گاڑیوں کی ٹکر میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 32 دیگرزخمی ہو گئے۔ ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی وزارت نے بتایا کہ حادثہ منگل علی الصبح مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے فانا اور کونوبوگو شہروں کے درمیان پیش آیا۔دو بسیں مویشیوں کو لے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیوروں کی آنکھیں جھپکنے کی وجہ سے پیش آیا۔ مالی کے باماکو۔سیگو کو ملانے والی سڑک پر کئی حادثات ہوتے رہتے ہیں۔