حیدرآباد/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ کی جانب سے جاپان میں خدمات انجام دینے اہل نرسنگ اسٹاف کیلئے خصوصی پروگرام، ٹریننگ و تقررات انجام دیئے جائیں گے۔ میان پاور کمپنی کی جانب سے 15 ڈسمبر کو اسکریننگ ٹسٹ تھا۔ منتخب پہلے بیاچ کیلئے ٹریننگ کا 27 ڈسمبر کو راجندر نگر میں آغاز ہوگا ۔27 ڈسمبر کو اسکریننگ ٹسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ایس سی نرسنگ گریجویٹس اور جی اینڈ ایم ڈپلوما ہولڈرس جن کا تعلق مسلمہ اداروں سے ہے اور عمر 22 تا 35 سال ہو درخواست دے سکتے ہیں۔ تجربہ کی شرط نہیں ۔ منتخب امیدوار ماہانہ ایک لاکھ 20 ہزار تا ایک لاکھ 50 ہزار کما سکتے ہیں۔ جاپانی زبان اور اضافی پیشہ ورانہ اِسکلس کی تربیت دی جائے گی۔ خواہشمند امیدوار کمپنی ایچ آر منیجر سے فون 9100798204 پر ربط کرسکتے ہیں یا بائیو ڈاٹا ای میل کرسکتے ہیں۔ تفصیل www.tomcom.telangana.gov.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ر