جاپان میں ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ، پائلٹ کی موت

   

ٹوکیو: جاپان کے شیزوکا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہو جانے سے پائلٹ کی موت ہونے کی رپورٹیں ہیں۔چہارشنبہ کو صوبہ میہ کے یوکوہاما شہر جا رہا ایک ہیلی کاپٹر شمدا شہر کے نزدیک پہاڑیوں میں حادثے کا شکار ہو گیا ۔ پولیس نے جائے حادثہ سے پائلٹ کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ پولیس کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے ہیلی کاپٹر حاثے کا شکار ہو گیا ۔