ٹوکیو: جاپان نے جمعہ کو یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے پیش نظر 22 روسی افراد اور 3کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرلئے ۔یہ اطلاع جاپان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر دی گئی ہے ۔ وزارت خارجہ نے کہاکہ جائیداد ضبط کرنے کے اقدامات: اقدام (1) اور (2) وزارت خارجہ کے نوٹس (27جنوری کو اعلان کردہ) روسی فیڈریشن کے افراد اور ادارے (22افراد اور 3 اداروں) کیلئے مؤثر ہوں گے ۔ جن لوگوں کی جائیداد ضبط کی گئیں ہیں، ان کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ انہوں نے کریمیا کے خود مختار جمہوریہ اور شہر سیوستوپول یا یوکرین کے مشرقی حصہ کے عدم استحکام کیساتھ ساتھ یوکرین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں روس کے اقدامات میں شامل ہیں۔جن لوگوں کے اثاثے ضبط کیے گئے ہیں، ان میں روسی بچوں کی لوک پال ماریا لیووا-بیلووا، نائب وزیر دفاع کرنل جنرل میخائل میزنٹسیف، نائب وزیر اعظم آندرے بیلوسوف، نائب وزیر اعظم دمتری چیرنشینکو، وزیر انصاف کونسٹنٹین چوئیچینکو، روس کے الیکشن کمیشن کی سربراہ ایلا پامفیلووا اور روس کے سوک چیمبر میں پبلک اوور سائیٹ کوآرڈینیٹنگ سینٹر کے ڈپٹی چیئرمین الیگزینڈر مالکیوچ شامل ہیں۔