پورٹ بلیر کے112کیلو میٹر ایس ایس ای او رانڈومان و نکو بار جزیرہ میں بھی زلزلہ درج کیاگیاہے
ٹوکیو۔ جرمن ریسرچ سنٹر برائے جیو سائنس(جی ایف زیڈ) نے کہاکہ جمعہ کے روز جاپان کے ہوکائیڈو میں 6.0شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق جی ایف زیڈ نے کہاکہ زمین کی سطح سے (28-58میل) 46کیلومیٹر پر زلزلے کامرکز تھا۔نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی نے کہاکہ جمعرات او رجمعہ کی درمیانی شب میں ریکٹر اسکیل پر شدت4.3درج کی گئی ہے جو پورٹ بلیر کے112کیلو میٹر ایس ایس ای او رانڈومان و نکو بار جزیرہ میں بھی زلزلہ درج کیاگیاہے۔
ہندوستانی وقت 02:56:12پر جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ این ایس سی کے مطابق زلزلے کی گہرائی10کیلو میٹر۔
این ایس سی نے ٹوئٹ کیاکہ ”زلزلے کی شدت:4.3ہندوستانی وقت 02:56:12کو 11:08:2023کے روز لمبائی10.66اور گہرائی93.04جبکہ گہرائی10کیلو میٹر مقام112ایس ایس ای برائے پورٹ بلیر‘ انڈومان نیکوبار جزیرہ‘ ہندوستان“۔
نیشنل سنٹر برائے سیسما لوجی نے کہاکہ اس سے قبل ایک زلزلہ انڈومان اورنکوبار میں پیر کے روز4.5کی شدت کا پیش آیاتھا۔
ہندوستانی وقت12:53:24کے روزمذکورہ جزیرہ میں زلزلہ پیش آیاتھا۔ این سی ایس نے کہاکہ زلزلہ 10کیلومیٹر گہرائی پر پیش آیاتھا۔