ٹوکیو:جاپان میں جمعرات کو زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے کوریل جزیرہ میں آئے زلزلہ کی شدت 6.3 درج کی گئی۔ اس میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے، لیکن شدید جھٹکے کی وجہ سے عوام میں زبردست دہشت دیکھی گئی۔ مقامی عہدیداروںکا کہنا ہے کہ فی الحال سنامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ لوگوں میں دہشت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں اب تک تین مرتبہ زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔آج جب جاپانی کوریل جزیرہ میں زلزلہ آیا تو لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ سبھی اپنے اپنے گھروں کو چھوڑ کر باہر بھاگنے لگے۔ حالانکہ زلزلہ سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے، لیکن لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ یونائٹیڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے کے مطابق نصف گھنٹے کے اندر یہاں دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کا پہلا جھٹکا دوپہر 2.45 بجے اآیا، اور پھر اس کے بعدتین بجے دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔
جس کی شدت 5.0 تھی۔