جاپان کی ٹافیاں جنہیں ’بے ذائقہ‘ بنایا گیا ہے

   


ٹوکیو: جاپانی ،کھانوں میں ذائقہ ڈالنے کے عالمی شہرت رکھتے ہیں، کبھی سویوں جیسی آئسکریم بناتے ہیں تو کبھی شراب کا ذائقہ کٹ کیٹ میں ڈالتے ہیں اور اب دنیا کی اولین بے ذائقہ ٹافی تیار کی ہے جس کا ذائقہ ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے گا۔اسے آجی نوشینائی کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ’بے ذائقہ ٹافی‘ ہے۔ فی الحال یہ لاسن اسٹور پر فروخت ہورہی ہے۔ نہ یہ میٹھی ہے، نہ کھٹی، نہ ہی ترش ہے اور نہ ہی نمکین بس یہ مکمل طور پر کسی بھی ذائقے سے پاک ہے۔ یہاں تک کہ اس میں ٹھنڈک بھی شامل نہیں کی گئی ہے۔لیکن ذائقے سے مکمل طور پر پاک شے بنانا آسان نہیں کیونکہ اکثر غذائی اشیا کا کوئی نہ کوئی ذائقہ تو ہوتا ہے۔