ٹوکیو: جاپان کے نیگاتا پریفیکچر میں چہارشنبہ کو ایک کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر معمولی زخمی ہو گئے ۔کیوڈو نیوز نے مقامی پولیس اور فائر فائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ ایٹویگاوا شہر میں کیمیکل بنانے والی ڈینکا کمپنی کے پلانٹ میں ایک چھوٹا دھماکہ ہوا ہے ۔سینجی وطنابے ، ایک 56 سالہ کارکن، اور 30 و 40 سالہ دو دیگر کارکن جائے وقوعہ پر پائپ کاٹ رہے تھے ۔ جب وتنابے کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تواس کی موت ہوچکی تھی۔
شمالی چین میں دھماکہ، تین ہلاک
بیجنگ: شمالی چین کے شہر تیانجن میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ ہیڈونگ ضلع میں ایک عمارت میں مقامی وقت کے مطابق رات 08:10 کے قریب دھماکہ ہوا، جس سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ واقعے میں کچھ اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو وہاں سے باہر نکالا۔ پولیس نے پٹاخہ بنانے والے ایک 46 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔