جب آپ میٹرومیں سوار ہو ں اور آپ کووزیراعظم نریندر مودی اس میں مل جائیں۔

,

   

نئی دہلی۔منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میٹرومیں شہر کا دورہ کیا۔ انہوں نے خان مارکٹ اسٹیشن سے ساوتھ دہلی کے ایسٹ آف کیلاش میں منعقد ہونے والی ائی ایس کے او این مندر کی تقریب میں شرکت کے لئے میٹرو کی سواری کی۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن ( ڈی ایم آر سی ) کے ترجمان نے کہاکہ مودی نے 4:25پر ٹرین کی سواری کی جہاں سے وہ نہرو پیالیس کے لئے روانہ ہوئی اور 4:38کو اسٹیشن کے باہر نکل گئے ۔

دوران سفر انہوں نے کچھ مسافرین سے بات کی ‘ ان میں سے کئی ان سے ہاتھ ملایا اور کئی لوگوں نے مودی کے پیر بھی چھوئے۔ کئی مسافرین نے ان کے ساتھ تصویر بھی کھینچی ۔

مودی نے ائی ایس کے سی او ان مندر میں 670صفحات پر مشتمل بھگوت گیتا کی نقاب کشائی انجام دی جس کا وزن800کے جی ہے۔ائی ایس سی کے او این کے مطابق مذکورہ ’’ حیرت انگیز بھگوات گیتا جس کی لمبی اور چوڑائی 2.8ایم سے 2ایم ہے اور اس کو ’’ اب تک کی شائع ہوئی سب سے بڑی اصولوں والوں کتاب‘‘ کادرج فراہم کیاگیا ہے۔

تقریب گاہ کے اطراف واکناف میں سخت چوکسی اختیار کی گئی تھی ‘ جہاں پر بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔مذکورہ ٹمپل نے کہاکہ ’’ خوبصورت پینٹنگس پر مشتمل ایک غیر معمولی لے اؤٹ والے اس کتاب کی اشاعت اٹلی کے میلان نے سینتھاٹیک پیپر پر کی کی ہے جو واٹر پروف بھی ہے‘‘۔

واپسی کے وقت بھی وزیراعظم نے میٹرو کی ہی سواری کی ‘ اس مرتبہ کیلاش کالونی سے 5:45کو سوار ہوئے اور خان مارکٹ پہنچ کر 5:56کو اسٹیشن سے باہر نکل گئے