جب تک تلنگانہ رہے گا : بی آر ایس رہے گی : ہریش راؤ

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : سابق ریاستی وزیر اور سدی پیٹ کے بی آر ایس رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ جب تک تلنگانہ رہے گا بی آر ایس پارٹی رہے گی ۔ انہوں نے بی جے پی اور کانگریس قائدین کے اس تعلق سے ریمارکس پر سخت اعتراض کیا ۔ ہریش راؤ نے کل ضلع میدک کے توپران منڈل میں وینکٹیا پلی میں چھترپتی شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کانگریس اور بی جے پی پر بی آر ایس پارٹی کو تباہ کرنے کے لیے سازش کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے کانگریس پر تنقید کی کہ وہ تھوڑا کام کر کے بہت دکھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے انتخابات کے موقع پر قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے پوچھا کہ اس وعدہ کا کیا ہوا ۔۔