جب جب ملک جذباتی ہوا ، فائلیں غائب ہوگئیں: راہول گاندھی

,

   

وجئے مالیا سے متعلق فائیل، رافیل دستاویزات اور چینی دراندازی فائیلوں کی گمشدگی پر کانگریس قائد کی شدیدتنقید

نئی دہلی: سپریم کورٹ سے وجے مالیا کیس میں فائلیں غائب ہونے پر کانگرس کے صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ جب جب ملک جذباتی ہوا ،فائلیں غائب ہوئیں۔ مالیا ہویا رافیل ، مودی ہویا چوکسی۔گمشدہ لسٹ میں تازہ معاملہ ہے چینی تجاوزات کی دستاویز کا۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ جب جب ملک جذباتی ہوا ، فائلیں غائب ہوئیں۔ مالیا ہویا رافیل ، للت مودی ہو یا چوکسی گمشدہ فہرست میں تازہ ترین ہے چینی تجاوزات والے دستاویز۔ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے ، یہ مودی حکومت کا جمہوریت مخالف استعمال ہے۔دراصل مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ سرحد پر جاری کشیدگی کے پیش نظر مودی حکومت کے خلاف مسلسل جارحانہ رُخ اختیار کئے ہوئے راہول گاندھی نے وزارت دفاع کے حوالہ سے سوال کیاکہ وزیراعظم آخر جھوٹ کیوں بول رہے ہیں حالانکہ اب اُس دستاویز کو وزارت دفاع کی ویب سائیٹ سے ہٹادیا گیا ہے۔ راہول گاندھی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں وجے مالیا سے متعلق فائلوں کے غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ، جس کے بعد سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ بتادیں کہ مفرور شراب کوروباری وجے مالیا کیس میںسپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوسکی ہے۔ دراصل، مالیا کے کیس جڑی فائلیں غائب ہونے کی وجہ سے عدالت عالیہ کو سماعت ملتوی کرنی پڑی۔ مالیا اس وقت لندن میں مقیم ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کے سبب سپریم کورٹ کی توہین کیس میں وجے مالیا کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔ تین سال پہلے ، مالیا نے ایک نظرثانی درخواست دائر کی تھی جو اب سماعت کے لئے لسٹڈ ہے۔مالیا 2 مارچ 2016 کو چپکے سے ہندوستان سے فرار ہو گیا تھا۔ برطانیہ کی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈنے اسے 18 اپریل 2017 کو گرفتار کیا تھا۔ تاہم ، لندن کی ایک عدالت نے انہیں چند گھنٹوں کے اندر ضمانت پر رہا کردیا۔ حکومت مالیا کو ہندوستان کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستان کے 17 بنکوں پر مالیا کے پاس 9 ہزار کروڑ روپے بقایا جات ہیں۔