’جب ریپ کو روکنا ممکن نہ ہو تو اس سے لطف اندوز ہوں‘

   

کانگریس رکن اسمبلی کے بیان پر ہنگامہ‘مختلف قائدین کی تنقید
بنگلورو:کانگریس کے سینیئر رہنما رمیش کمار کے ریاستی اسمبلی میں ریپ سے متعلق متنازع بیان نے سیاسی حلقوں میں زبردستہلچل مچادی ہے۔ کل کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کے سینیئر رہنما رمیش کمار کے ریپ سے متعلق متنازعہ بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اجلاس میں بحث جلدی ختم کرنا چاہ رہے تھے جبکہ ارکان کی جانب سے مزید وقت مانگا جا رہا تھا۔ایسے میں کانگریس کے رہنما رمیش کمار نے کھڑے ہو کر بیان دیا کہ ‘جب ریپ کو روکنا نا ممکن ہو تو لطف اندوز ہونا چاہیے’۔ان کے اس بیان پر اسپیکر اسمبلی سمیت ارکان نے قہقہے بھی لگائے تاہم ان کے اس بیان سے ملک بھر میں سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔کانگریسی قائدکے بیان کی پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کی ہے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، اداکارہ و مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے بھی نازیبا بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس سے رمیش کمار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔اْدھر شدید تنقید کے بعد کانگریس رہنما نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔