جب سے گری راج بیگوسرائے سے پارٹی امیدوار بنائیں گے ہیں تب سے کافی برہم برہم نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ بی جے پی متنازعہ لیڈر اور نواڈا سے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ کو جب سے پارلیمانی حلقہ بیگوسرائے کا بی جے پی نے امیدوار بنایا ہے تب سے وہ کافی برہم برہم نظر آرہے ہیں۔

ان کی امیدواری کے اعلان کے بعد یہ تبصرہ عام تھا کہ انہوں نے پارٹی کی اعلی قیادت سے متعدد ملاقاتوں میں انہیں نواڈا سے دوبارہ امیدوار بنانے کا مطالبہ کیاتھا مگر پارٹی نے ان کی ایک نہ سنی اور انہیں بیگوسرائے سے اپنا امیدوار بنایاجہاں سے جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار سی پی ائی کے امیدوار ہیں۔

گری راج سنگھ او رکنہیا کمار دونوں کا تعلق بھومیا ر سماج سے ہے اور بیگوسرائے میں جس کی آبادی ساڑھے چارلاکھ سے زائد ہے۔

ان دنوں گری راج سنگھ جب بھی ان سے پوچھا جائے کہ بیگوسرائے کی عوام کے بیچ آپ کیابول کرجائیں گے جب کہ آپ نے اپنی امیدواری کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیاہے۔

اس مرتبہ دی کوئنٹ کے رپورٹر سے برہم انداز میں گری راج سنگھ نے بات کرتے ہوئے انہیں انٹرویو دینے سے انکار کیا۔پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video