جج کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے سے ہائی کورٹ کا انکار

   

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں مھاراشٹرا کے ساحلی مقام رتناگری کے ایک سول جج کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کرنے سے انکار کیا لیکن عدالت نے ضلع کے پرنسپل جج کو حکم دیا کہ وہ مجسٹریٹ کے کام پر نظر رکھیں اور تصادفی طور پر اسکے جانب سے صادر کئے گئے فیصلوں کی جانچ پڑتال کریں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ وہ مقدمات کا فیصلہ سنانے میں سپریم کورٹ کی نظیر پر عمل پیرا ہے یا نہیں۔اسکے علاوہ ایک برس تک اسکے فیصلوں کا مطالعہ کیا جاے اس سے ہائ کورٹ کو مطلع کیاجائے اور اگر وہ کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے ۔