جدہ ۔حیدرآباد فلائیٹ کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ

   

حیدرآباد: جدہ سے حیدرآباد آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جدہ سے حیدرآباد کیلئے کل انڈیگو کے ایک طیارہ نے پرواز کی۔طیارے میں سوار ایک مسافر کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد اس طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا اور وہاں طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔بعد ازاں مسافر کو ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا۔ تاہم مسافر کی جان نہیں بچ سکی۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ وہ فوت ہو چکا ہے جس کے بعد طیارہ آج صبح کراچی سے حیدرآباد پہنچا۔