جدید لاہور کے معمار سر گنگارام کی 92 ویں برسی

   

لاہور۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برصغیر ہندوپاک کے افسانوی سیول انجینئر سر گنگارام کی آج 92 ویں برسی منائی گئی۔ سر گنگارام وہ ممتاز و ماہر سیول انجینئر ہیں جنہوںن ے پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں جی پی او، مایوہاسپٹل، این سی اے، گنگارام ہاسپٹل، ویمنس گورنمنٹ کالج جیسی کئی عمارتوں کی تزائین و تعمیر انجام دی۔ سرگنگارام کا 1927ء میں آج ہی کے دن انتقال ہوا تھا اور ان کا جسد خاکی سپرد آگ کئے جانے کے بعد استیوں کو پنجاب کی مشہور دریائے راوی کی لہروں میں بہادیا گیا تھا۔ لاہوریوں نے آج اس یاد گار موقع پر اپنے عظیم سپوت اور معمار آنجہانی سر گنگارام کو بھرپور خراج عقیدت کے ساتھ سلام کیا۔