جرمنی اور اٹلی کو گیس کی ادائیگی کیلئے روسی کرنسی میں ادائیگی کی اجازت

   

برلن / روم : جرمنی اور اٹلی نے اپنی کمپنیوں کو روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی اور اٹلی نے برسلز سے مشاورت کے بعد اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کی کمپنیوں کو روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پوٹن نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روسی کرنسی روبل میں کرنے کے احکامات پر دستخط کیے تھے۔ پوٹن نے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روسی کرنسی روبل میں لینے کا اعلان کیاتھا،پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور یورپ کو اشیا دیں اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔